پاکستان پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت عام انتخابات کروانے کیلئے اتحادی جماعتوں سمیت اپوزیشن پارٹیز سے صلاح مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت عام انتخابات کا انعقاد خارج ازامکان نہیں ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ وفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ کاکہنا ہے کہ جون کے بعد عام انتخابات ہوسکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت عام انتخابات کا انعقاد نئی انتخابی فہرستوں کی تشکیل پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ رواں سال عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔