پیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں پیپکو کو مکمل طور پر تحلیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق پیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چئیرمین امتیاز قاضی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کمپنی آرڈیننس کے تحت پیپکو کی تحلیل کی منظوری دیدی گئی۔ کمپنی آرڈیننس کے تحت مکمل تحلیل کیلئے بورڈ کی منظوری درکار تھی۔ وزارت پانی وبجلی نے 28اکتوبر کو پیپکو کا فنکنشل کردار ختم کردیا تھا اور اسکے تمام ڈیپارٹمنٹ این ٹی ڈی سی کے سپرد کردئے گئے تھے۔ تا ہم درمیان میں ایوان صدر کے حکم پر پیپکو کی تحلیل عارضی طور پر روک دی گئی تھی اور پاور سیکٹر اصلاحات کے تحت پیپکو31دسمبر کومکمل تحلیل ہونا تھی۔