پیکر شرم وحیا سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق ومحبت کا حق ادا کردیا۔صوفی مسعود احمد صدیقی
Posted on November 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد: امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ محفل ذکر ونعت بسلسلہ ”یوم شہادت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ عظیم المرتبت ہستیاں ہیں جنہوںنے اپنی زندگیوں کواللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق ومحبت میں گزار ا۔خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آپس میں کمال درجے کی محبت تھی جس کی بناپر اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی انہیں اتنا نواز اکہ دنیا میں ہی جنتی ہونے کی بشارتیں بھی دی دیں۔
خلیفہ سوم،رفیق جنت حضور سیدناعثمان غنی ذوالنورین کی اسلام کیلئے قیامت تک کے آنیوالے حکمرانوں اور مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔آج بھی اسلامی ممالک اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان برگزیدہ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیراہونے کا عہد کرلیں تو مسلمانوںکانہ صرف گرتاہواامیج بہتر ہوجائے بلکہ ترقی وخوشحالی سمیت ہر کامیابی ان کامقدر بن جائے۔ان عاشقان خدا ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام عقیدت ومحبت سے منانے سے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا وخوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔