کراچی(جیوڈیسک)پی ایس او نے وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی سے رواں ماہ کے لیے 51ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ایم ڈی پی ایس او نعیم یحیی کا کہنا ہے کہ اس رقم سے درآمدی تیل کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ وزارت ہانی و بجلی اور وزارت خزانہ کی طرف سے 8 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو مختلف اداروں سے 150 ارب روپے وصول کرنے ہیں جن میں 138 ارب روپے کی وزارت پانی و بجلی مقروض ہے نعیم یحیی کا کہنا تھا کہ وزارتوں سے رقم ملنے کے بعد درآمدی تیل کی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔