پی ایس او کاسرکولرڈیٹ231ارب 86کروڑ روپے تک پہنچ گیا

PSO

PSO

پی ایس او (جیو ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کے زیر گردش قرضے دو سو اکتیس ارب چھیاسی کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں جس کے باعث پی ایس او کو ریفائنریز اور خام تیل کی بیرونی ادائیگیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے مختلف آئل ریفائنریز کو ایک سو پچانوے ارب انہتر کروڑروپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔پی ایس او کی سب سے بڑا نادہندہ حب پاور کمپنی ہے جسے ایک سو سات ارب پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ واپڈاکو ساٹھ ارب پیسٹھ کروڑ، کیپکو کو چوتیس ارب باسٹھ کروڑ روپے، کے ای ایس سی کو پانچ ارب اکیاون کروڑ اور پی آئی اے کو دو ارب ستر کروڑ، ریلوئے کو ایک ارب انتالیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

اس کے علاوہ این ایل سی نے اکتالیس کروڑ اور او جی ڈی سی ایل نے چالیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔دوسری جانب پی ایس کو ریفائنریز اور دیگر مدوں میں بانوے ارب اکیاسی کروڑ روپے کی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔