پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 179 بلین روپے

PSO

PSO

پاکستان اسٹیٹ آئل کے ملک مختلف ایئرلائن اور توانائی کے اداروں پر واجبات کی تعداد 179بلین روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل سخت مالی بحران کا شکار ہے۔
ایک اعلامیہ کے مطابق قومی اداروں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ادارون کو فیول کی فراہمی تعطل کا شکار ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں فیول کی شورٹیج کا مسئلہ سامنے آسکتا ہے۔ اس موقت واپڈا ، کیپکو ، پی آئی اے پی ایس او کی مقروض اداروں میں سرفہرست ہیں۔ پی آئی اے 4.3بلین روپے جبکہ واپڈا اور کیپکو دس بلین روپے پی ایس او کے مقروض ہیں۔