سانگھڑ : (جیو ڈیسک)پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرعبدالسلام تھہیکی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی ایس تراسی سانگھڑ پر ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔اس نشست پر پیپلزپارٹی کی جانب سے مرحوم رہنما عبدالسلام تھہیم کے بیٹے شاہد خان تھہیم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ۔ پیپلزپارٹی کے مد مقابل صرف دو آزاد امیدوار رفیق جکھرو اور تحسین ہیں۔
پی ایس تراسی پر ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ ترانوے ہزار ہے۔حلقے کے تیرانوے پولنگ اسٹیشنز میں سے پچیس کو حساس قراردیاگیاہے۔حلقے میں دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔