لاہور:(جیو ڈیسک) غیرقانونی انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم میں شامل اولمپیئن ریحان بٹ اور شکیل عباسی بھارت روانہ ہوگئے۔لاہور ایئر پورٹ پرذرائع سے بات کرتے ہوئے ریحان بٹ نے کہاکہ پی ایچ ایف نے پابندی لگائی تو عدالت جائیں گے۔ فیڈریشن فار انٹرنیشنل ہاکی نے آئی ایچ ایل کو غیر قانونی قرار دیاہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن لیگ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
ریحان بٹ نے کہاکہ ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہاکی ہماری روزی ہے جہاں معاوضہ ملے کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے مطابق اکتیس مارچ دوہزار گیارہ سے قبل معاہدہ کرنیوالے پلیئرز پر پابندی نہیں لگے گی،ہمارامعاہدہ اس تاریخ سے پہلے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کے عوض بھارتی کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی گئی ہے۔ہمیں تو ایشین گیمز گولڈ میڈل جیتنے پراعلان کردہ انعامی رقم بھی نہیں ملی۔