وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا اور قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہے سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا ملک کو کمزور کرنے والے ہاتھوں کو بے نقاب اور روکنا ہو گا۔ ذمہ دار قوم کی طرح زندہ رہنا ہے اور اغیار کی امداد کو ٹھکرا نا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد میں کٹوتی کی خبر قوم پر تازیانے سے کم نہیں ۔ کچھ قوتیں آئین کی دھجیاں بکھیر کر قانون کا مذاق اڑا رہی ہیں قانون کو حرکت میں آجانا چاہیئے۔