اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کو وزارت عظمی کیلیے باقاعدہ نامزد کردیا ہے۔ اس سے قبل ایوان صدر میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار راجہ پرویز اشرف کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔
اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی شریک تھے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار سے پارٹی کی جانب سے اصلاح مشورے کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے راجہ پرویز اشرف کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔