سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے تین مزید ایم پی ایز نے ذوالفقار مرزا کی حمایت کر دی ہے۔ مرزا کے حامی سات ایم پی ایز نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف بیان جاری کر دیا ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی پی پی پی سید جاوید علی شاہ ، فیاض بٹ ، ڈاکٹر سکندر شورو ، حمیرا علوانی ، ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ، سردار امداد پتافی ، عمران ظفر لغاری اور دیگر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں عادل صدیقی کے بیان پر رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل صدیقی خوابوں کی دنیا سے باہر آجائیں ، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کسی بھی صورت میں سندھ اسمبلی سے پاس ہونے نہیں دینگے۔ کمشنری نظام پر صورت میں بحال کرائینگے۔ ایم کیو ایم کی لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بحال کروانے میں خواہش کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ایم کیو ایم کی اس میں شکست ہوگی ۔ سندھ کے تمام غیرت مند ایم پی ایز کسی بھی صورت میں ایم کیو ایم کے ناپاک عزائم لوکل گورنمنٹ کے بحالی کی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دینگے۔