آٹھ اپریل سے لاہور میں شروع ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں دو ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ سے پندرہ اپریل تک ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ارجنٹائن کی جانب سے معذرت کے بعد جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن انکی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ہے۔