فیصل آباد: (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں دونوں ممالک سانحہ سلالہ کو درست طریقے سے ہینڈل کرنے میں ناکام رہے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت معاشی صورت حال بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ گزشتہ چار سالوں میں سات ارب ڈالر کا قرض لیا گیا جس کا بڑا حصہ سود کی مد میں دیا جا رہا ہے ۔ ستمبر اکتوبر میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا جو اپنی کڑی شرائط پر قرض دے گا اور ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا ۔
آئندہ الیکشن کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آنے والے انتخابات میں عوام موجودہ حکمرانوں کے لئے اپنے دروازے بند کر لیں گے۔ اگر ہم حکومت نہ بنا سکے تو موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔