عوام کو کافی لیت و لعل کے بعد سستی سی این جی ملنا شروع تو ہوگئی لیکن صرف پانچ روز کیلئے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی یکم نومبر کو سی این جی کی نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اوگرا اور سی این جی سیکٹر میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔۔سی این جی ایسوسی ایشن کے کرتا دھرتا اور اوگرا حکام تیس اکتوبر کو کو اہم اجلاس میں اس مسئلے پر سرجوڑ کربیٹھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اوگرا اور سی این جی مالکان کی تنظیم ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں تاہم مفادات کے تحفظ اور ایکدوسرے کو بچانے کیلئے مشترکہ موقف اپنانے پر غور شروع ہوگیا ہے۔
اِدھر سپریم کورٹ کی جانب سی این جی اسٹیشنز مالکان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حکم بھی مالکان کیلئے پرشانی کا باعث ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم نے اس ساری صورتحال میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔