چترال میں اسکاٹس کی متعدد چیک پوسٹوں پر افغان طالبان کے حملوں کے نتیجیمیں شہید ہو نے والے اہلکاروں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے۔ جبکہ پولیس اور اسکاٹس کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند مارے گئے ہیں۔ گذ شتہ روز پاک افغان سرحد سے ملحقہ چیک پوسٹوں ارسون، دمیل نثار، بودیبار اور میرکنی پر افغان طالبان نے اچانک مارٹر گولوں سے حملے کئیتھے۔ اس دوران پولیس اور اسکاٹس کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔ زخمی ہونے والے اسکاٹس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور افغان طالبان کی تعداد چار سو سے زائد تھی۔