چشمہ نیوکلیئرپاور پلانٹ ون اورٹو سے بجلی کی پیدوار شروع

 
اسلام آباد چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد چشمہ پاور پلانٹ ٹو نے بھی

Chashma Nuclear Power Plant

Chashma Nuclear Power Plant

پیداوار شروع کردی ، مجموعی طور پر سسٹم میں 650 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی ،دوسری طرف وفاقی وزیر پانی و بجلی نے مظفر گڑھ کے علاقے میں طوفان کے باعث تباہ ہونے والی ٹرانسمیشن لائنز کی ہنگامی طور پر بحالی کا حکم دے دیا ہے، ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون سے گذشتہ رات سے 325 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی تھی جبکہ آج چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو سے بھی 325 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل یہ دونوں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے ، ترجمان کے مطابق مظفر گڑھ پاور پلانٹ سے بھی آج شام سے 370 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جو جمعہ کے روز مظفر گڑھ کے علاقے میں آنے والے طوفان سے ٹرانسمیشن لائنز کی تباہی کے باعث بند ہو گئی تھی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاور جنریشن کمپنیز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کے باعث تباہ حال ٹرانسمیشن لائنز کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ اے ای ایس لال پیپر اور اے ای ایس پاک جنریشن سے بھی مجموعی طور پر 700میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی جا سکے۔