چلی کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آگ سے ایک سو سے زائد گھر جل گئے جبکہ آگ سے ایک شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی کے جنوب میں واقع جنگل میں اڑتالیس مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ چلی کے صدر نے متاثر علاقے کا دورہ کیا۔ اور خاکستر ہونے والے گھروں کامعائنہ کیا۔ چلی کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس نے آگ لگانے کے شبے میں ایک اسرائیلی شہری کو حراست میں لیا ۔ مگر تفتیش کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔