چلی : (جیو ڈیسک)چلی کے شہر سین تیاگو میں متنازعہ دستاویزی فلم کی نمائش پر شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔چلی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی دستاویزی فلم میں سابق آمر جنرل آگسٹو کی شخصیت کو نہایت محترم پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے پریمئیر پر اس کے حمایت اور مخالفت میں مظاہرے ہوئے۔ مخالفت کرنے والے افراد نے تھیٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تصادم ہوگیا۔
فلم کے مخالفین نے حمایتیوں کو ہراساں بھی کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس کا بھی استعمال کرنا پڑا۔