سانتیاگو(جیوڈیسک)کراس ریجنل کانفرنس کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔چلی میں معاشی بحران پر غور اور ثقافت کے فروغ کیلئے علاقائی کانفرنس کا آ غاز کر دیا گیا۔کانفرنس میں کولمبیا کے صدر جان مینول سانٹوس ، پیرو کے صدر اولی آنٹا ، یورپی کمیشن کے صدر مینول باروسو اور یورپین کونسل کے صدر ہرمن وان رو مپے شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرس کے آغاز میں رنگا رنگ ملبوسات میں رقص کا مظاہرہ کیا گیا۔اس کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور تمام رہنماوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ رہنماوں نے یک جہتی اور مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ماہرین کے مطابق کانفرنس علاقائی تعاون اور امن کے فرو غ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گی۔