چلی میں ہزاروں افراد سماجی اصلاحات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں، پولیس نے واٹر کین استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ چلی کے صدر کیخلاف یہ مظاہرے جامعات کی فیسوں میں اضافے پر شروع ہوئے اور اب سماجی اصلاحات کے نام پر چلی کے عوام کی آواز بن چکے ہیں۔ دوروزہ قومی ہڑتال کے نام پر اساتزہ، بچے بوڑھے اورجوان سب اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔ متعدد بار پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے واقعات پیش ائے ہیں۔ تاہم موجودہ مظاہرے میں پولیس نے پہلی بارواٹر کین استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرنیکی کوشش کی۔