چلی میں مفت تعلیم کیلئے طلبہ کا احتجاج جاری ہے،اس دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان تصادم ہوگیا۔ چلی کی کانگریس کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ تعلیم کیلئے رکھا گیا بجٹ ناکافی ہے۔ اور بجٹ میں اضافہ کرکے تعلیم کو مفت کیا جائے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کساد بازاری کے باعث مفت تعلیم دینا بہت مشکل ہوگا۔ پولیس نے کانگریس کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ کو ہٹانے کی کوشش کی اس دوران طلبہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھرا کر دیا۔