چلی : نوجوان کے قتل پر احتجاج ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

Chile Murdar Case

Chile Murdar Case

چلی (جیوڈیسک) سان تیاگو  چلی میں نوجوان کے قتل پر احتجاج پر تشدد صورت اختیار کرگیا، اسپیشل پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت سان تیاگو میں مظاہرین نے 2 بینکوں پر پیٹرول بم  پھینکے، جس سے آگ لگ گئی، کچھ افراد کی اسپیشل پولیس فورس سے جھڑپ ہوئی،

جھڑپوں کے دوران صحافیوں سمیت کئی درجن افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سال 2008 میں چلی کے جنوبی علاقے میں زمین کے قبضے پر پولیس نے ایک  22 سالہ لڑکے کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا۔