پاکستان سے سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کا چمڑا اور چمڑے کی مصنعوعات برامد کی جا تی ہیں، ملک سے جانوروں اور گوشت کی سمگلنگ کو ختم کر کے اس کی برامدات کے حجم کو دو ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ پاکستان لیدر اور چمڑے کی مصنعوعات فروخت کر نے میں دنیا بھر میں سا تویں نمبر پر ہے۔ چمڑے کی مصنعوعات سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہپاکستان میں ٹیکسٹائل اور چاول کے بعد چمڑے کی برامدات زرمبادلہ کمانے کا تیسرا بڑا زریعہ ہیں۔ پاکستان میں مجوعی طور پر ڈھا ئی ہزار چمڑے کے کا رخانے کام کر رہیہیں ہر سال عید قرباں پر چمڑے کی صعنت کو خام مال کی فراہمی میں نمایاں اضا فہ ہو تا ہے اور اس موقع پر تقریبا ایک کروڑ سے زائد کھالیں ان کارخانوں تک پہنچا ئی جا تی ہیں تاہم اس سال سیلاب سے ہو نے والی ہلاکتوں اور مہنگائی کے سبب اس سال کھالوں میں تیس فیصد کمی متو قع ہے۔