چنیوٹ میں زمین پر قبضہ کرتے ہوئے زمیندار نے 12 سالہ بچے کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کر دیا۔
چنیوٹ میں زمین خالی کرانے کے لئے زمیندار نے گھروں پر ٹریکٹر چڑھا دیئے۔ ٹریکٹر کے نیچے آ کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چنیوٹ میں مقامی شوگر مل کے مالک نے فیصل روڈ پر جھوک موڑ کے مقام پر ایک ایکڑ زمین خریدی تھی۔تاہم اس زمین پر گزشتہ کئی سال سے کچھ افراد گھر تعمیر کر کے رہائش پزیر تھے۔ زمیندار نے جب ان سے زمین خالی کرنے کا کہا تو مکینوں نے زمین خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے مالک نے یہ زمین انہیں رہنے کے لئے دی ہے وہ زمین خالی نہیں کریں گے۔ جس پر نئے زمیندار نے زمین پر بنائے گھروں پر ٹریکٹر چڑھوا دیئے۔اس دوران ٹریکٹر کے نیچے آ کر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔