اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری نثار نے ٹیکسلا واہ سے بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
چودھری نثار نے این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 63 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کر سکتا۔ تاہم ٹیکسلا کے وفد نے اصرار کیا کہ وہ صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑیں۔
واضح رہے کہ چودھری نثار اس سے قبل این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔