چودہ لاکھ ہتھیانے پرعلامہ ایاز ظہیرہاشمی کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
Posted on April 2, 2012 By Geo Urdu گجرات
ڈنگہ: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 14لاکھ روپے ہتھیانے پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چئیرمین علامہ ایاز ظہیرہاشمی کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈنگہ کے رہائشی شفیق الرحمٰن بھٹہ نے تھانہ ڈنگہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ خود کووزیر اعظم پاکستان کا مشیر ظاہر کرنے والے قومی امن کمیٹی کے مرکزی چئیرمین نے اسے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے 14لاکھ روپے ہتھیا لیے،واپسی کے تقاضا پر اسے مقامی بنک کا چیک تھما دیا جو ڈس آنر ہو گیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے