ساتویں سالانہ جیپ ریلی چولستان کے صحرائی علاقے میں نادر مگسی کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ قومی جیپ ریلی میں ملک بھر سے ستر ڈرائیورز نے شرکت کی۔
کیٹیگری اے میں نادر مگسی دو گھنٹے سترہ منٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ انس خاکوانی دوسرے نمبر پر اور ظفر مگسی تیسرے نمبر پر آئے۔ بی کیٹگری میں عامر عباس دو گھنٹے تیس منٹ کے ساتھ پہلے، جام عمال دوسرے اور نعمان سر انجام تیسرے نمبر پر آئے۔ سی گیٹیگری میں محمد مجید سرفہرست اور ڈی کیٹیگری میں میاں رفیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔