چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا
Posted on March 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اپنی ون ٹو ون ہونیوالی تفصیلی ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے بعد ضلع گجرات میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو بڑی ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ، اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع گجرات کی بڑی سیاسی شخصیت سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر منصور سرور خاں اور ضلعی صدر میجر (ر) خلیل الرحمن کے ہمراہ اسلام آباد میں قائد تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی اور تحریک انصاف میں اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے عمران خاں سے اپنی تفصیلی ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ ملکی حالات انقلابی تبدیلی کا تقاضہ کرتے ہیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی صرف عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ باہم مشاورت کے بعد ملک میں عوام کے مسائل کے حل اور حقیقی انقلابی لانے کیلئے عمران خان کے دست و بازو بننے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ضلع گجرات اور حلقہ پی پی 112میں حقیقی معنوں میں انقلاب لائیں گے ، جبکہ اس موقعہ پر ساتھ گئے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سرائے عالمگیر چوہدری محمد الیاس ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ محمد نواز ، سابق صوبائی وزیر انور سماں کے فرزند افتخار سماں ، مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر ندیم گجر نے بھی عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔