چوہدری شجاعت حسین کی ارفع کریم کے والدین سے ملاقات

shujaat

shujaat

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں ارفع کریم کے گھر جاکر ان کے والد سے بیٹی کے انتقال پر تعزیت کی۔
چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ ق لیگ کے دیگر رہنما بھی تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ارفع کریم نے کم عمری میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔
ارفع کریم پاکستان کی بیٹی تھی اس کی موت پر پوری قوم غمزدہ ہے اور ہرماں نے اس کی وفات کا دکھ محسوس کیا ہے ۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میڈیا ملک کے ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔