چوہدری عبدالمجید انقلابی وزیراعظم ثابت ہوچکے ہیں :چوہدری گلزاراحمد ایڈووکیٹ
Posted on May 1, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما ممبر سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالمجید انقلابی وزیر اعظم ثابت ہوچکے ہیں انکے انقلابی اقدامات نے مسلم لیگ نون اور مسلم کانفرنس کی نا اہل قیادت کو مات دے دی ہے مسلم لیگ نون والے نان ایشو ز پر بحث کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم آزا دکشمیر مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں 60سالہ گند کو صاف کرنے کیلئے عرصہ 15سال درکار ہیں تما م اداروں کو مسلم کانفرنس اور حالیہ مسلم لیگ نون نے تباہ و برباد کر دیا ہوا ہے نوکر شاہی جو خدمت کے جذبے سے عاری ہے یہ سب کیا دھرا موجودہ اپوزیشن کی کارکردگی کا نتیجہ ہے افسر شاہی اور نوکر شاہی کو ہمیشہ پیپلز پارٹی نے لگام دی پبلک سرونٹ عوامی خدمت سے عاری ہیں افسروں کی نگرانی میں رشوت کا بازار گرم ہے رشوت لے کر بھی کام نہیں کیے جاتے یہ سب خرابیاں مسلم لیگ نون والوں کی پیدا کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزا دکشمیر کرپٹ نوکر شاہی کو لگام دینا جانتے ہیں چوہدری عبدالمجید نے کیڈٹ کالج ،دوخواتین یونیورسٹی ،مسٹ یونیورسٹی کی ترقی اور ری آرگنائزنگ ،پونچھ یونیورسٹی ،انٹر نیشنل ائیر پورٹ میرپور ،منگلا اپ ریزنگ میں تعمیر و ترقی ،تین میڈیکل کالج ،منگلا جھیل پر ایشیا ء کا بڑا پل انقلابی اور تاریخی اقدامات ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی اور یہی بھٹو شہید اور محترمہ شہید کا ویژن اور منشور ہے حزب اختلاف والے غیر ضروری تنقید کے بجائے تعمیری تنقید کا رجحان پیدا کریں ہر آدمی کے مسائل حل کرنا حکومت کی بلا تفریق ذمہ داری ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالیاتی بحران کے باوجود خطہ کشمیر میں پیپلز پارٹی ریکارڈ تعمیر وترقی کرے گی روٹی کپڑا اور مکان ہر ریاستی شہری کا حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے انہوںنے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھمبر میں زرعی یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کیلئے موزوں جگہ ہے اور جلد دونوں اداروں کو قائم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔