چوہدری عقیل شفقت نے ناروے کی طرف سے جنوبی ایشیاء کیلئے تعینات کردہ سفیروں سے خصوصی ملاقات کی

Norway

Norway

گجرات /اوسلو :گجرات کے نواحی گاؤں بدھو کالس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عقیل شفقت نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ناروے کی طرف سے جنوبی ایشیاء کیلئے تعینات کردہ سفیروں سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے ناروے کے لئے پاکستانی سفیر مس سکلی ، افغانستان کیلئے ناروے کے سفیر مسٹر نلس ہارڈک ویٹ ، ایران کیلئے ناروے کے سفیر مسٹر پیٹر اور انڈیا کیلئے ناروے کے سفیر مسٹر ایورڈ ہومے سے ملاقات کی پاکستان میں ناروے کی سفیر سے ملاقات کے دوران چوہدری عقیل شفقت نے پاکستان میں بجلی کے بحران اور نظام تعلیم کی بہتری کیلئے تعاون کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ ناروے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر باشعور پاکستانی ناروے کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ، اور ہم ناروے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، ناروے کی سفیر نے چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں ناروے پاکستان میں صحت و تعلیم کے حوالہ سے تعاون کرے گا اور بجلی کے بحران کے حل کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ، انہوں نے عقیل شفقت کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے دورہ کے دوران اسلام آباد میں ناورے کے سفارت خانہ میں ان سے ملاقات کریں ، افغانستان میں ناروے کے سفیر مسٹر نلس ہارڈک ویٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے اور ناروے قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

عقیل شفقت نے ایران میں ناروے کے سفیر مسٹر پیٹر سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ ایک مسلم ملک میں اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے جا رہے ہیں ، انہوں نے انڈیا میں ناورے کے سفیر مسٹر ایورڈ ہومے سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا خصوصاً پاکستانیوں کے مسائل کے حوالہ سے بھی گفتگو کی گئی ۔