چوہدری عمر کو مصالحتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد

گجرات (جی پی آئی) سابق ناظم ٹھیکیدار آصف محمود کے صاحبزادے ٹھیکیدار عثمان آف امریکہ اور ٹھیکیدار عمران نے مشترکہ بیان میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عمر گجر آف ڈیرہ گجراں کو مصالحتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عمر گجر نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی روایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے ۔