چوہدری عمر گجر کو ضلع بھر کی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا ، پولیس افسران سے ملاقاتیں
Posted on October 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر کو ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا خصوصی ٹارگٹ سونپ دیا گیا ، تمام ڈی ایس پی از ، ایس ایچ اوز اور مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقاتیں ، ضلع کی تمام بڑی خاندانی دشمنیوں کا خاتمہ ڈی پی او راجہ بشارت اور ایس پی شہزاد ندیم بخاری کی زیر نگرانی کرینگے ، ضلع بھر کے 117یونین کونسلز اور22تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں میں سال 2012میں سب سے نمایاں کارکردگی کے حامل چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر کو ڈی پی او راجہ بشارت نے ضلع بھر کی تمام مصالحتی کمیٹیوں کو متحرک بنانے کیلئے اہم ذمہ داری سونپ دی ۔
ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر نے تمام ڈی ایس پی ایز ،ایس ایچ اوز اور ممبران مصالحتی کمیٹیوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ،گزشتہ روز چوہدری عمر گجر نے سرائے عالمگیر میں ڈی ایس پی چوہدری نصر اللہ وڑائچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سرائے عالمگیر سرکل کے تین تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کا جائزہ لیا گیا ، چوہدری عمر گجر نے ڈی پی او آفس میں ایس پی ندیم شہزاد بخاری سے بھی ملاقات کی ، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او راجہ بشارت اور ایس پی شہزاد بخاری ضلع گجرات کو امن و امان کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ، اس معاملہ میں مصالحتی کمیٹیاں ان کا بھرپور ساتھ دینگے ، ضلع بھر سے خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کا جو ٹارگٹ مجھے دیا گیا ہے انشاء اللہ خدا کے فضل و کرم سے اس اہم ذمہ داری کو پورا کیا جائیگا ۔