چوہدری قمر الزمان کی کھاریاں پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت

کھاریاں (جی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر الزمان نے گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں منعقد کھاریاں پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ صدارت ممتاز سماجی شخصیت مرزا مستبین اللہ بیگ نے کی مہمان خصوصی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور خطاب بھی کیا انھوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سمبھالی دہشت گردی عروج پر تھی ملاکنڈ ،سوات، اوروزیرستان میںدہشت گردوں کا راج تھا مگر آج ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل کریم سے ان کی کمر توڑ دی ہے اس وقت ٹیکسزز کی وصولی صرف8سو ارب تھی آ ج بڑ ھ کر 2ہزار ارب روپے ہو چکی ہے صوبوں کو این ایف سی کے نام پر پہلی دفعہ تا ریخی کام کیا گیا اور انھیں حقوق دیئے گئے ہیں اور صوبوں کو 70% کو ٹہ دیا جا رہا ہے پچھلے دوسالوں میں صو بوں کو 9سو ارب روپے دیئے گئے بانی پاکستان کے ویژن پر عمل کر تے ہو ئے ملک میں 5صوبے بنائے گئے ہیں اور ان کو حقوق بھی دیئے گئے ہیں بجلی کے لئے حکومت نے 454ارب روپے کی سبسڈی دی میڈیا کی آ زادی کا کارنامہ بھی ہماری حکومت ہی کا ہے آ ج میڈیا جتنا آ زاد ہے پہلے کبھی نہ تھا ہر قسم کی تنقید ہم بر داشت کر رہے ہیں او رآ ئندہ بھی بر داشت کر یں گے دہشت گردی نے ہو نہار طالبہ ملالہ یو سف زئی پر قاتلانہ حملہ کر کے بزدلانہ کاروائی کی گئی ہے مزمت کر تے ہیں۔

گستاخانہ فلم کا اجتجاج 57اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان نے ریاستی سطح پر کیا اور صدر آ صف علی زرداری نے اقوام متحدہ میں بھی شدید اجتجا ج کیا اور سر عام اقوام متحدہ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور مسئلہ کشمیر پر بھی دو ٹوک مو قف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کر نے میں اقوام متحدہ ناکام ہے جوکہ لمحہ فکر یہ ہے چوہدری قمر الزمان کا ئرہ نے کہا کہ میری وزات کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا کیس سپر یم کو رٹ میں دائر کیا گیا ہے بھرپور دفاع کروں گا اور سچ کا بول بالا ہی ہو گا میرے پا س کو ئی سیکرٹ فنڈز نہیں جن کو استعمال کر کے میں صحافیوں کو خر ید سکو ں اس طرح کا کام نہ پہلے کبھی کیا ہے اور نہ آ ئندہ کر وں گا میرا دامن صاف ہے ان فنڈز کا با قاعدہ آ ڈٹ ہو تا ہے اور یہ تمام فنڈز باقاعدہ پر نٹڈ ہیں انھوں نے پریس کی نو منتخب کا بینہ کو مبارک باد د ی اور کہا کہ اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں سر انجام دیں کیو نکہ اس وقت میڈ یا ہی ہے جو کہ عوام میں شعور بیدار کر سکتا ہے پریس کلب کو رجسٹرڈ کر وا ئیں ہر ممکن تعاون کروں گا اختتامی دعا مولانا قاضی امیر حسین چشتی نے کروائی۔ سپاس نامہ صدر زمان احسن نے پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ذکاء الصدیق سا بق جنرل سیکرٹری نے سر انجامد یئے چوہدری ضیا ء محی الدین ، محسن کھاریاںحاجی شبیر حسین ملک، مستبین اللہ بیگ ، چوہدری اشرف گا کھڑی ، صدر زمان احسن اور جنرل سیکرٹری شہزاد احمد ا سٹیج کی زینت بنے دیگر شر کا ء میں نمایا ں طور پر چوہدر ی شوکت علی، عا مر عثمان سا بق ایم پی اے، طا رق جاوید بٹ، ڈاکٹر اکرم چوہدری ایم ایس سو ل ہسپتال کھاریاں،ڈاکٹر عبا س گلیانہ، چوہدری مختار احمد ڈھل پی ٹی آ ئی ڈی ایس پی سلطان میراں ، کرنل ( ر) غلام احمد، چوہدری اعظم آ با دان ،چوہدری شاہد بہبلی، ڈاکٹر ذوالفقار بٹ ، شبیر بھٹی، چوہدری آ صف دھو ریہ، چوہدری ابرار حسین، ملک خضر حیات، چوہدری اعظم سدھ، خان اسلم ڈھل، پر ویز کو ثر، چوہدری طارق بھدر،زاہد اسلم مہمند چک، اور دیگر شامل ہیں تقریب سے چوہدری بشارت ایڈوکیٹ ،زمان احسن چوہدری ضیاء محی الدین مستبین اللہ بیگ نے بھی خطاب کیا۔