چوہدری مبشر حسین کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

گجرات : سابق وزیر خارجہ وائس چیئر مین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی گجرات میں جوڑا خاندان کی پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب کے بعد چوہدری برادران کے کزن حال ہی میں مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سابق MNAچوہدری مبشر حسین کے گھر بھی انکو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے جا پہنچے جہاں پر پریس کانفرنس اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے تفیل حکمران کرنے والے آج تک اس کے قاتل نہیں پکڑ سکے ادارے احتساب کرنے میں نا کام ہو گئے ہیں اب انکا احتساب عوام کرے گی عمران خان 15سال سے عوام کے دروازے پر دستک دے رہا ہے اس نے ہمت نہیں ہاری آج عوام جاگ گئی ہے اور عوام خان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے پاکستان اور پنجاب کی سیاست نئی کروٹ لے رہی ہے پڑھا لکھا طبقہ نئی سوچ سوچ رہا ہے اسکو امید کی کرن عمران خان کے نام میں نظر آرہی ہے ۔