چوہدری محمد طفیل ایک تحریک کا نام تھے ، وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے :مہر محمد یوسف یعفور
Posted on September 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) چوہدری محمد طفیل ایک تحریک کا نام تھے ، وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے ، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر اور ممتاز مذہبی سکالر مہر محمد یوسف یعفور نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دوستوں کو اے پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گہرے روابطہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھے ، انہوں نے ارائیں برادری کو متحد کرنے کے لئے ارائیں موومنٹ کا پلیٹ فارم متعارف کروایا تو دوسری طرف غریب عوام کی آواز کو بلند کرنے کیلئے سٹیزن فرنٹ تشکیل دی ، مہر یوسف یعفور نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرف سے خراج تحسین کے کلمات کہناہی ان کی بخشش و مغفرت کیلئے کافی ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد طفیل ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ،مذہبی محافل میں شرکت اور ثناء خوانِ رسول ۖ کی حوصلہ افزائی کرنا ان کا وطیرہ تھا ، ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے صاحبزادگان چوہدری عمران طفیل اور چوہدری عامر طفیل ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور گجرات کو چوہدری محمد طفیل کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ دے اور ان کے درجات میں اضافہ فرمائے ۔