چوہدری محمد طفیل کے ایصال ثواب کیلئے 13جنوری 2013کو سلائی مشین ، بیساکھیاں اور ویل چیئرز تقسیم کیں جائیں گی
Posted on December 26, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل کے ایصال ثواب کیلئے 13جنوری 2013کو سلائی مشین ، بیساکھیاں اور ویل چیئرز تقسیم کیں جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ سمجھتے تھے کہ چوہدری محمد طفیل مرحوم کی وفات کے بعد آرائیں موومنٹ ختم ہو جائے گی ، لیکن آپ سب کی محنتوں اور کاوشوں نے لوگوں کے اس خیال اور نظریے کو غلط ثابت کر دیا گیا۔
آرائیں موومنٹ کا ہر کارکن اب چوہدری محمد طفیل ہے اور جب تک چوہدری جمشید اقبال اور مہر تنویر احمد جیسے راہنما ہمارے ساتھ چوہدری محمد طفیل مرحوم کا مشن جاری رہے گا ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا کہ آرائیں موومنٹ کے قائد چوہدری محمد طفیل کی وفات کے بعد آرائیں موومنٹ کا ہر عہدیدار اور کارکن پہلے سے زیادہ آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہے ، 13جنوری 2013ء کو سلائی مشین ،بیساکھیاں اور ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، چوہدری محمد طفیل مرحوم کی وفات کے بعد ہم ان کے صاحبزادے چوہدری ندیم طفیل کے ساتھ ہیں ، اور ان کو کوئی اکیلا نہ سمجھے ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد ندیم نے کہا کہ آرائیں موومنٹ کے زیر اہتمام چوہدری محمد طفیل مرحوم کی یاد میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں آپ لوگوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ آپ ایک زندہ قوم ہیں ، اور اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔
انشاء اللہ ہم اپنے قائد چوہدری محمد طفیل کے افکار اور خدمت مشن کو جاری رکھیں گے ، ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر مبشر علی نے کہا کہ آرائیں موومنٹ اپنے اغراض و مقاصد پر عمل کرتی ہوئی برادری کے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ فلاح انسانیت کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہے ، پچھلے سال کی نسبت نئے سال میں زیادہ سلائی مشینیں ، بیساکھیاں اور ویل چیئرز دی جائیں گی ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست اعلیٰ مہر تنویر احمد مکھن نے کہا کہ آرائیں موومنٹ بلا تمیز برادری ، مستحقین کی چوہدری سعید الرحمن نے کہا کہ ہم سب اپنے قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم کے مشن کیلئے کام کر رہے ہیں ، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ہمیں اپنے قبیلے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا درس دیا ہے۔
انشاء اللہ خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے صدر مہر افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرائیں موومنٹ ایک تناور درخت بن گیا ہے ، اور اس کا سایہ لوگو ں کو راحت پہنچا رہا ہے ، سٹی جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد نے کہا کہ آرائیں موومنٹ اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین کی خدمت کر رہی ہے ، قبل ازیں صرف سلائی مشین دی جاتی رہی ہیں ، انشاء اللہ 13جنوری 2013ء کو مستحقین خواتین و حضرات میں سلائی مشین ، بیساکھیاں اور ویل چیئرز تقسیم کیں جائیں گی ، آرائیں موومنٹ کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری آصف حسین سلیمی نے کہا کہ آرائیں موومنٹ نے ہمیشہ مستحقین تک ان کا حق پہنچایا ہے ، 13جنوری 2013کو ہونی والی تقریب میں بھی بلا تمیز برادری مستحق مرد و خواتین کو امدادی اشیاء تقسیم کی جائیں گی ، تقریب میں آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی ، آخر میں میزبان چوہدری نعمان جمیل آف سرائے عالمگیر اور مہر خالد پرویز آف قمر سیالوی روڈ گجرات کی طر ف سے شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔