چوہدری محمد طیب ڈپٹی کمشنر بھمبر جبکہ سردار الیاس سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر تعینات

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری محمد طیب ڈپٹی کمشنر بھمبر جبکہ سردار الیاس سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر تعینات نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق 18 ستمبر کے واقعہ کے بعد حکومت نے ڈپٹی کمشنر بھمبر خواجہ محمد نعیم اور SP بھمبر سردار جمیل احمد جمیل کو او ایس ڈی کر دیا تھا اور ڈپٹی کمشنر میرپور مسعود الرحمان اور SP میرپور چوہدری منیر احمد کو بھمبر کا اضافی چارج دے دیا تھا ۔

گذشتہ روز حکومت نے چوہدری محمد طیب کو ڈپٹی کمشنر بھمبر اور سردار محمد الیاس کو SP بھمبر تعینات کر دیا چوہدری محمد طیب اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سردار محمد الیاس SP راولاکوٹ تعینات تھے ذرائع کے مطابق دونوں آفیسران آج اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لے گئے اور باقاعدہ کام شروع کر دینگے۔