چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ کا عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق خودارادیت دینا ہو گا پوری دنیا کے اندر امن کی اس وقت تک ضمانت نہیں دی جا سکتی جب تک کشمیر کے اندر امن قائم نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم انتہائی امن پسند قوم ہے لیکن غائب قوتوں نے کشمیری قوم کے اوپر ظلم و جبر اور استحصال شروع کر دیا ہے جسکے خلاف کشمیر ی قوم نے آواز بلند کی اورپر امن احتجاج کے ذریعے بین الاقوامی دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی لیکن امن کے عالمی ٹھیکیداروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی تو کشمیری قوم نے مسلح جدوجہد شروع کی اور لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر بین الاقوامی دنیا کو اپنی طرف مروجہ کیا پور ی کشمیری قوم گزشتہ 25سالوں سے ہر محاذ کے اوپر اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن بین الاقوامی دنیا مسلہ کشمیر کی اصل حقیقت سے نظریں چرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسلہ کشمیر کے حل کیلئے نہ تو کوئی سنجیدہ کوشش ہو رہی ہے اور نہ ہی بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے کوئی کوشش ہو رہی ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے اندر جنگ و جدل کے بادل مڈلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی دنیا نے اپنا رول ادا نہ کیا تو جنوبی ایشیاء میں کہیں امن قائم نہ ہو سکے گا جنوبی ایشیاء کے اندر امن قائم کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ۔