چوہدری مشتاق ڈائریکرٹر اسٹیٹ کے خلاف احتساب بیورو حرکت میں آگئی
Posted on April 18, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : چوہدری مشتاق ڈائریکرٹر اسٹیٹ کیخلاف احتساب بیورو کے حرکت میں آنے اور مقدمات کے اندراج پر سنجیدہ حلقوں کا خراج عقیدت راجہ فاروق حیدر کی طرف سے اندرون خانہ کرپٹ افراد کی حمایت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صاحب فکر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرد یا اس پالیسی کیخلاف مرکز کو آگاہ کرنے کافیصلہ ۔تفصیلات کیمطابق ایم ڈی اے کرپشن کیخلاف جہاد کا آغاز کرنے اور کرپشن مافیا کی پہلی اینٹ کو چوہدری مشتاق کیخلاف کاروائی کر کے اکھاڑنے پر آزاد کشمیر بالعموم اور خصوصاً میر پور ڈویژن کے شرفاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس کیس نے جہاں عوام میں چوہدری عبدالمجید کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے وہیں پر چیئرمین احتساب بیورو جسٹس مظہر کلیم پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر اسی طرح ثابت قدمی کا مظاہرہ مستقبل میں بھی ہوا تو نہ صرف احتساب بیورو کی ساکھ بہتر ہو گی اور چیئرمین احتساب بیورو ایک ہیرو کی شکل اختیار کر جائیں گے ایم ڈی اے کیس اور خصوصاً چوہدری مشتا ق کیس چیئرمین احتساب بیورو کو آزاد کشمیر کا افتخار چوہدری بنا سکتا ہے اس کیس نے سیاسی قیادت کو بھی امتخان میں ڈال دیا ہے ایک طرف وزیر اعظم سے اس کیس میں کسی قسم کا کمپرومائزنہ کرنے کے اعلان کو عوام نے سراہا ہے وہیں پر آزاد کشمیر کی سیاست میں میرٹ کے حامی اور کرپشن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بز عم خود ہیرو بننے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے اندرون خانہ چوہدری مشتاق کی حمایت نے بھی لوگوں اور خصوصاً نون لیگ کے سنجیدہ طبقہ کو پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے کیونکہ وہ زبانی کلامی دعوہ تو بہت کرتے ہیں مگر اس کیس میں اندرون خانہ نون لیگ کے کارکنوں اور مقامی لیڈر شپ کو چوہدری مشتاق کیخلاف مقدمات کی واپسی کی مہم چلانے کی ہدایات نے سیاسی منافقت کا پردہ چا ک کر دیا ہے سنجیدہ حلقوں نے اس دو رخی کو مرکزی قیادت کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔