اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پی اے سی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ متنازع ایڈیٹر جنرل کی تعیناتی، کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے اور تحقیقات میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے پر کیا۔ چوہدری نثار نے اس فیصلے سے پارٹی قیادت کو بھی ایگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار ایئندہ چند روز میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جائیں گے۔