چوہدری نذیر احمد ، چوہدری محمد اشرف نے درمن کمیونٹی کی طرف سے اسلامک سنٹر کی مسجد قرطبہ کے لیے تین لاکھ روپے کا چیک دیا
Posted on December 17, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)ناروے درمن کے ممتاز بزنس مین چوہدری نذیر احمد ، چوہدری محمد اشرف نے درمن کمیونٹی کی طرف سے اسلامک سنٹر کی مسجد قرطبہ کے لیے تین لاکھ روپے کا چیک ضلعی امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کو پیش کیا۔
اس موقعہ پر ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور ، ڈاکٹر طارق سلیم ، چوہدری بہادر خاں ، سعید احمد اور دیگر موجود تھے ، ڈاکٹر سید احسان اللہ نے ناروے درمن کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے چیک پیش کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ تعالیٰ اسے صدقہ جاریہ بناتے ہوئے تعاون کرنے والے احباب کی دنیا و آخرت کی کامیابی کی دعا کی۔
چوہدری نذیر احمد نے جماعت اسلامی کے راہنمائوں کو آئندہ بھی خدمت خلق کے منصوبوں اور مسجد قرطبہ کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا یہ ہماری طرف سے پہلی قسط ہے انشاء اللہ ہم اس کار خیر میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔