کراچی : وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ چکراگوٹھ میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے، وہ جہاں بھی چھپیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس کو ڈی مورالائیز نہیں کیا جا سکتا۔ ضروت پڑنے پر فوج کو بلایا جاسکتا ہے تاہم پولیس اور رینجرز بھی وہی کام کر رہی ہیں جو فوج کرے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ عوام کو سیکورٹی اداروں کیساتھ کھرا ہونا ہوگا اور شرپسندوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ عوام چند دنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے نتائج دیکھیں گے۔