اسلام آباد(جیوڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 12.72 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 77 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2012-13 جولائی تا دسمبر پاکستان کا خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 7 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ چھ ماہ کے دوران پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کے درآمدی بل میں 1.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔