اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیردفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کرپشن کے حوالے سے بیانات دے کراپنے عہدے اورقانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کس طرح اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ملک میں روزانہ 7 ارب سے زائد کرپشن ہورہی ہے۔
الیکشن نزدیک آتے ہی پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے کرپشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوسندھ سے کچھ نہیں ملے گا، فوج اورحکومت کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں۔