پاکستان : (جیو ڈیسک) چیئرمین نیپرا خالد سعید نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم سیکریٹیریٹ کو بھیجوا دیا ہے۔ چیئرمین نیپرا کی مدت ملازت ایک ماہ پہلے ختم ہو چکی تھی اور خالد سعید اپنے عہدے پر خلاف قانون کام کررہے تھے ۔ ان کی مدت ملازمت 15فروری کو پوری ہو چکی تھی ان کی خالد سعید کی بطور چئیرمین تقرری 15فروری 2008کو چار برس کے لئے ہوئی تھی۔
خالد سعید نے استعفیٰ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کردیا ہے ۔ نیپر اکے ایک ترجمان کے مطابق استعفی منظو رہونے تک خالد سعید خدمات سرانجام دیتے رہے گے۔ نیپراایکٹ کے مطابق چئیرمین نیپرا کی مدت ملازمت 4 سال ہے۔