پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کے لئے اعجاز بٹ اور سید علی رضا کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ سید علی رضا نیشنل بینک کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں، ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اعجاز بٹ کی مدت ملازمت کی میعاد ختم ہونے کے بعد سید علی رضا ممکنہ طور پر نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ مقرر کئے جاسکتے ہیں،سید علی رضا کو اعلی حکومتی شخصیات کی حمایت حاصل ہے اور وہ صدر زرداری کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔