فارمولا ون کے سٹار ڈرائیور برازیل میں چیرٹی کارٹ ریس میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔
برازیل کے شہر سانتا کاترینا میں فارمولا ون کے لیے خوبصورت ٹریک مکمل کر لیا گیا ہے۔ فارمولا ون کے سابق ورلڈ چیمپئن سیبسٹین ویٹل، فیلپے ماسا سمیت دیگر ڈرائیوروں نے ریس سے پہلے ٹیسٹ ریس میں حصہ لیا اور ڈرائیونگ سے شائقین کو محظوظ کیا۔
چیرٹی کارٹ ریسنگ سے اکٹھی ہونے والی رقم بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔