اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر عہدہ کیلئے نامزد کئے جانے والے سینئر قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح شفاف انتخابات کرانا ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔
فخرالدین جی ابراہیم نے آج سپریم کورٹ میں جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ چیف الیکشن کمشنر بننے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی انہیں اس منصب کیلئے سرکاری طور پر اطلاع نہیں ملی ہے، انہوں نے کہاکہ وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ عوام تکلیف میں ہیں ، اسمبلیوں کی مدت 4 سال ہونی چاہیئں، انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔