کراچی(جیوڈیسک) کراچی چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا ہے اور کراچی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان رابطوں میں چیف الیکشن کمیشن نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو بتایا ہے کہ کراچی کے بہت سارے حلقوں میں پولنگ اسٹاف کو ہراساں کیا گیا۔
کئی علاقوں میں انتخابی سامان کو چھین لیا گیا، سامان چھن جانے کے باعث پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی، کراچی میں انتخابی سامان پر قبضہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں، این اے 250 میں انتخابی عمل میں تعطل پیدا ہو رہا ہے، انتخابی عملہ کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔